میریلیبورن کرکٹ کلب نے اوورتھرو سمیت متنازع قوانین کے بارے میں بڑی خوشخبری سنا دی

میریلیبورن کرکٹ کلب فائل فوٹو میریلیبورن کرکٹ کلب

میریلیبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کرکٹ کے کھیل میں اوور تھرو سمیت متنازع قوانین کا جائزہ لینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے فائنل میچ میں انگلینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ کو قوانین کا خمیازہ بھگتنا پڑا تھا جس کے باعث وہ ورلڈکپ ٹائٹل سے بھی محروم ہو گیا جس کے بعد آئی سی سی کے قوانین پر خاصی تنقید کی گئی جس کے نتیجے میں ان قوانین کا جائزہ لینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

اس عمل سے اگرچہ فائنل میچ کا نتیجہ تبدیل نہیں ہو گا لیکن مستقبل میں ان قوانین کی جگہ زیادہ بہتر قوانین متعارف کرائے جانے سے کھیل کو مزید خوبصورت اور دلچسپ بنایا جا سکتا ہے اور شائقین کرکٹ کی دل آزاری اور تنقید سے بچا جا سکتا ہے۔

رواں ٹورنامنٹ میں قوانین کیساتھ ساتھ امپائرنگ کا ناقص معیار بھی نمایاں رہا تھا، امپائرز ماریس ایرسمس اور کمار دھرما سینا نے اوور تھرو پر 6 رنز ایوارڈ کئے حالانکہ پانچ رنز دینے چاہیے تھے۔یہی نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی رن ریٹ کے باعث سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکی اور بہتر رن ریٹ کی بدولت اس کی جگہ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی حالانکہ لیگ مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

اور کئی سابق نامور کرکٹرز نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ رن ریٹ کے موازنے کا مرحلہ سے آخر میں ہونا چاہئے تھا اور اصولی طور پر پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ دینی چاہئے تھی کیونکہ اس نے نیوزی لینڈ کو لیگ میچ میں شکست دے رکھی تھی جبکہ مایہ ناز سابق امپائر سائمن ٹوفل نے بھی کہا تھا کہ پاکستان خود کو بدقسمت سمجھے کہ وہ رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکا۔

install suchtv android app on google app store