ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے سے متعلق جوفرا اور بین کی گفتگو منظرعام پر

  • اپ ڈیٹ:
انگلینڈ کے کھلاڑی جوفرا آرچر اور بین سٹوکس فائل فوٹو انگلینڈ کے کھلاڑی جوفرا آرچر اور بین سٹوکس

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 44 سال بعد ورلڈکپ جیتا تاہم اس جیت کو اگر خوش قسمتی قرار دیا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ یہ جیت باﺅنڈریز اس فرق سے ملی جو سپر اوور میں دونوں ٹیموں نے لگائی تھیں۔

انگلینڈ کی جانب سے سپر اوور کرانے والے جوفرا آرچر نے انکشاف کیا ہے کہ فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے بین سٹوکس نے ان کی بے پناہ حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ ”سٹوکس میرے پاس آئے اور کہا، جیتو یا ہارو، لیکن اس سے بطور کھلاڑی تمہاری تعریف نہیں ہو گی۔“

آرچر نے بتایا کہ ”سٹوکس نے مجھے کہا کہ ہر کسی کو مجھ پر یقین ہے جبکہ جو روٹ بھی میرے پاس آئے اور حوصلہ افزائی کے الفاظ کہے۔ سٹوکس نے مجھ سے کہا کہ اگر ہم ہار بھی گئے تو یہ اختتام نہیں ہوگا، لیکن یہ بتاتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم جیت گئے تھے۔“

install suchtv android app on google app store