بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے بڑا قدم اٹھا لیا، ایسا فیصلہ کر لیا کہ سب حیران و پریشان ہو گئے

 ہیڈ کوچ روی شاستری فائل فوٹو ہیڈ کوچ روی شاستری

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ سے باہر ہونے پر ہیڈ کوچ روی شاستری سمیت کوچنگ سٹاف کو فاغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے بھارتی سینئر کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ، باﺅلنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ، فزوی تھراپسٹ، سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ اور ایڈمنسٹریٹو منیجر کی اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سینئر کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ، باﺅلنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ، فزوی تھراپسٹ، سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ اور ایڈمنسٹریٹو منیجر کی اسامی کیلئے دلچسپی رکھنے والے افراد درخواستیں جمع کروائیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں اپنے سفر کا آغاز مثبت انداز میں کیا مگر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم اگلا دورہ ویسٹ انڈیز کا کرے گی جہاں وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی اور دونوں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز ٹیسٹ چیمپین شپ کے افتتاحی میچوں کا حصہ ہے۔

install suchtv android app on google app store