میچ کی میزبانی: سری لنکن کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت

سری لنکن کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت دی ہے فائل فوٹو سری لنکن کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت دی ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال ملک میں ٹیسٹ میچ کی میزبانی کے لیے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت دی ہے۔

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے پرعزم پاکستان کرکٹ بورڈ رواں سال ٹیسٹ میچ کے انعقاد کا خواہشمند ہے اور اسی سلسلے میں پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ سری لنکن ٹیم رواں سال ٹیسٹ شیڈول سیریز کا ایک میچ پاکستان آ کر کھیلے اور اسی لیے سری لنکن بورڈ اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیج کر صورتحال کا جائزہ لے سکتا ہے۔

مزید دعویٰ کیا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہے تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ سری لنکن سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اور اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے ملک میں اپنا کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا اور تمام ہوم سیریز کی میزبانی نیوٹرل مقام پر کی گئی۔

install suchtv android app on google app store