شاہین آفریدی کی پرواز سب سے آگے

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی فائل فوٹو پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی

ورلڈ کپ2019ء اختتام کو پہنچ گیا ہے اور جہاں اس میگا ایونٹ میں کئی ریکارڈ بنے وہیں ایک اننگز میں بہترین باﺅلنگ فگر کا ریکارڈ ابھرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کے نام رہا۔

19سالہ شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے آخری لیگ میچ میں 35رنز کے عوض 6وکٹیں اپنے نام کیں تھیں جو کسی بھی پاکستانی باﺅلر کی جانب سے ورلڈ کپ میں بہترین باﺅلنگ فگرز تھے جب کہ وہ ورلڈ کپ کی 44سالہ تاریخ میں 5یا اس سے زیادہ شکار کرنے والے پہلے ٹین ایج باﺅلر بھی بن گئے تھے۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر آسٹریلیا کے مچل سٹارک کا ہے جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف26رنز کے عوض 5بلے بازوں کو پوویلین کی راہ دکھائی تھی، بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر شکیب الحسن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے افغانستان کے خلاف 29رنز دے کر 5کھلاڑی آﺅٹ کیے تھے۔

پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر اس ورلڈ کپ میں ایک بار پھر اپنی پرانی فارم میں نظر آئے، انہوں نے سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف 30رنز کے عوض 5شکار کرکے اس فہرست میں چوتھی پوزیشن سنبھالی، کیوی آل راﺅنڈر جمی نیشم نے افغانستان کے خلاف 31رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو پوویلین بھیج کر اس فہرست میں پانچویں پوزیشن اپنے نام کی۔

install suchtv android app on google app store