لوگوں کی نظروں میں نیوزی لینڈ کا سب سے قابل نفرت باپ ہوں

انگلش کھلاڑی بین سٹوکس فائل فوٹو انگلش کھلاڑی بین سٹوکس

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے انگلش کھلاڑی بین سٹوکس کے والد کیویز کی سخت تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس کا آبائی تعلق نیوزی لینڈ سے ہے جن کے والد گیرارڈ سٹوکس نے کہاکہ اپنے بیٹے کی اچھی کارکردگی کی خوشی لیکن کیویز کے ہارنے پر سخت مایوسی بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین سٹوکس کے والد کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کے بعد مجھے کئی فون کالز موصول ہوئیں جس دوران سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور شائد میں اس وقت لوگوں کی نظروں میں نیوزی لینڈ کا سب سے قابل نفرت باپ ہوں۔

واضح رہے کہ گیرارڈ سٹوکس رگبی کوچنگ کا معاہدہ ہونے پر انگلینڈ منتقل ہوگئے تھے جہاں بین سٹوکس کی کرکٹ پروان چڑھی اور پھر وہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے انگلش کرکٹ ٹیم میں شامل ہو گئے۔

install suchtv android app on google app store