کرکٹ کے بعد ایک اور کھیل کی پاکستان میں راہ ہموار

  • اپ ڈیٹ:
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارتی ٹینس اسٹار روہن بوپنا فائل فوٹو پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارتی ٹینس اسٹار روہن بوپنا

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کے کامیاب جوڑی دار رہنے والے بھارتی پلیئر روہن بوپنا نے کہاکہ مجھے ڈیوس کپ کے لیے پاکستان میں کھیلنے پر کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں۔

بھارتی ٹینس سٹار ڈبلز سپیشلسٹ روہن بوپنا نے کہا کہ مجھے پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پر سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، میں ہمیشہ وہاں لطف اندوز ہوا اور وہ بہترین میزبان ہیں، میں پاکستان جاکر ان مقابلوں کو کھیلنے میں نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میری اعصام سے بھی بات ہوئی، وہ میرا بہت اچھا دوست ہے، اس نے مجھ سے کہاکہ سب ٹھیک ہوگا میں وہاں پہلے بھی کئی بار جا چکا اور ہمیشہ بڑی اچھی میزبانی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 55 برس بعد ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی کے لیے ستمبر میں پاکستان کی مہمان بنے گی۔

یاد رہے کہ اعصام الحق اور روہن بوپنا کی جوڑی نے کئی ٹائٹلز اپنے نام کیے تھے اور ان کے کیریئر کا یادگار ترین لمحہ 2010ء میں یو ایس اوپن ڈبلز کا فائنل کھیلنا تھا جہاں ان کو امریکی برائن برادرز کی جوڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store