ٹویٹر پر پوسٹ دیکھ کر بھارتی شائقین آپے سے باہر

  • اپ ڈیٹ:
سابق بھارتی کھلاٹی سچن ٹنڈولکر اور انگلش کھلاڑی بین سٹوکس فائل فوٹو سابق بھارتی کھلاٹی سچن ٹنڈولکر اور انگلش کھلاڑی بین سٹوکس

کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں کافی ’چھوٹ‘ بھی ہے اور کچھ ’مذاقیہ قوانین‘ بھی، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ کے بعد تو ہم سب کو معلوم ہو ہی گیا ہے ورلڈکپ کا میلہ انگلینڈ کے نام رہا، میچ ’ڈرامے‘ سے بھرا تھا اور دنیا بھر میں کرکٹ کے مداح آخری لمحے تک ٹی وی سکرینوں کے سامنے بیٹھے رہے۔

نیوزی لینڈ کیلئے دل شکستہ لمحات تھے لیکن اس بارے میں اب زیادہ بات نہیں کریں گے کیونکہ یہ ورلڈکپ تاریخ میں سب سے کامیاب ایونٹ رہا ہے اور ہر لحاظ سے کئی ریکارڈ توڑے ہیں۔

آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے دوران سوشل میڈیا پر بھی خاصی سرگرمی پیدا کی رکھی اور کئی مرتبہ مذاح سے بھرپور ٹویٹس بھی دیکھنے کو ملے لیکن گزشتہ رات انگلینڈ کے ورلڈکپ جیتنے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے بین سٹوکس اور سچن ٹنڈولکر کی تصویر شیئر کی گئی لیکن اس کیساتھ ہی ایک ایسا ’مذاق‘ بھی کیا گیا جس نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ ورلڈکپ کیلئے مختص ٹوئٹر ہینڈل سے کی سچن ٹنڈولکر اور فائنل کے مین آف دی میچ بین سٹوکس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ”تاریخ کا سب سے بہترین کرکٹر۔۔۔ اور سچن ٹنڈولکر۔۔۔“ اور اس کیساتھ ہی ’آنکھ مارنے والی‘ ایموجی بھی استعمال کی گئی۔

 

 

install suchtv android app on google app store