ہو گئے بڑے فیصلے، کر لی تیاری منیجر، کوچز اور سلیکٹرز کو ہٹانے کی

 بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور چیف سلیکٹر انضمام الحق فائل فوٹو بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور چیف سلیکٹر انضمام الحق

ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کا جائزہ اور ٹیم انتظامیہ میں تبدیلیوں کا وقت آگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 29 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجر طلعت علی، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو فارغ کردیا جائےگا جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مستقبل کا فیصلہ بھی اسی اجلاس میں ہوجائے گا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی مجموعی کارکردگی ناقص رہی، گرین شرٹس 9 میں سے صرف پانچ میچز جیت سکی اور سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی نہ کرسکی جس کی وجہ سے کوچ، کپتان، چیف سلیکٹر سب تنقید کی زد میں ہیں۔

اسی تناظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم منیجمنٹ میں تبدیلیوں کی فیصلہ کرلیا ہے اور زرائع کے مطابق منیجر طلعت علی، بیٹنگ کو گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو فارغ کردیا جائےگا۔

اس سلسلے میں پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس 29 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مستقبل کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ احسان مانی نے گزشتہ برس چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محسن خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی متعارف کرائی تھی جس میں سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز اراکین تھے، کمیٹی کا کام ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز دینا تھا۔

کچھ عرصے بعد کمیٹی کے سربراہ محسن خان کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے جس کے بعد ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کو چیئرمین کی ذمہ داری دے دی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store