بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کر دیا انوکھا مطالبہ

 بھارتی کپتان ویرات کوہلی فائل فوٹو بھارتی کپتان ویرات کوہلی

حالانکہ پاکستان آئی سی سی کے ’رن ریٹ‘ کے قانون کا ڈسا ہوا ہے جس کی وجہ سے اسے ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونا پڑا۔ کرکٹ کے کئی لیجنڈ کھلاڑیوں نے اس قانون کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تاہم پی سی بی کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری طرف بھارتی کپتان ویرات کوہلی سیمی فائنل کھیل کر بھی آئی سی سی ورلڈ کپ کے فارمیٹ کے شاکی ہیں اور ایک حیران کن مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ”آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے فائنل میچز کے لیے جو فارمیٹ اپنا رکھا ہے وہ مناسب نہیں ہے۔ آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ آئی پی ایل کی طرح کے ’پلے آفس‘ (Playoffs)کو رائج کرنے پر غور کرے تاکہ تمام ٹیموں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا یکساں موقع مل سکے۔“

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کا سیمی فائنل فارمیٹ اس وقت سے رائج ہے جب 1975ءمیں کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز ہوا تھا اور ویرات کوہلی نے اپنے تحفظات اور مطالبے کے باجود اس بات کا اعتراف کیا کہ اس فارمیٹ کی اپنی ایک دلکشی ہے۔ جب آپ سیمی فائنل کھیلنے کے لیے میدان میں اترتے ہیں تو یہ گویا آپ کا پہلا اور آخری میچ ہوتا ہے۔ سیمی فائنل پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس سے پہلے اپنے ورلڈ کپ کے میچوں میں آپ کتنی اچھی یا بری کارکردگی دکھا کر یہاں تک پہنچے ہیں۔ آپ ورلڈ کپ کے باقی میچ بڑے مارجن سے جیت کر آئیں اور ایک سیمی فائنل ہار جائیں تو آپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store