پاکستان کی شان باکسر عامرخان نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کیا

  • اپ ڈیٹ:
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے انٹرنیشنل ویلٹرویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے فائل فوٹو پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے انٹرنیشنل ویلٹرویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے سعودی عرب میں اپنے آسٹریلوی حریف بلی ڈب کو شکست دے کر انٹرنیشنل ویلٹرویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے۔

عامرخان نے بلی ڈب کو چوتھے رائونڈ میں ناک آئوٹ کیا۔ سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرفوادحسین چودھری ،سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز اوربری فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈجنرل راحیل شریف نے بھی مقابلہ دیکھا۔

باکسرعامرخان تینوں راؤنڈ میں آسٹریلوی باکسر پر حاوی رہے اور چوتھے راؤنڈ میں حریف باکسر کو ناک آؤٹ کرکے فائٹ جیت لی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

فائٹ جیتنے کے بعد عامر خان نے کہا کہ یہاں آکر خوشی ہوئی، جدہ میں دوبارہ آؤں گا۔

انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا ’’تھینک یو جدہ‘‘ کہہ کر شکریہ ادا کیا۔

فائٹ جیتنے کے بعد سابق آرمی چیف راحیل شریف نے باکسر عامرخان کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

 

install suchtv android app on google app store