شندور میلہ اختتام پزیر، فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کو شکست دیدی

 شندور میلہ فائل فوٹو شندور میلہ

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں پولو کےسنسنی خیز مقابلے اختتام پزیر ہوگئے، فائنل میچ میں چترال کی ٹیم نے گلگت بلتستان کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی، میلے میں ملکی اورغیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سطح سمندر سے بارہ ہزار فٹ بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین کھیل کے میدان میں جاری تین روزہ شندور میلہ اختتام پزیر ہوگیا۔

میلے کے اہم ترین کھیل فری اسٹائل پولو کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چترال اے کی ٹیم نے گلگت بلتستان اے ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی۔

رنگا رنگ شندور میلے میں شرکت کیلئے اندرون ملک اور دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولو کے شائقین نے بہترین کھیل پر کھلاڑیوں کو بھرپور داد دے کر میلے کی رونق بڑھائی۔

میلے کے دوران فوڈ اسٹالز کے علاوہ دیگر ثقافتی پروگرامز بھی منعقد کیئے گئے جبکہ پیرا ٹروپرز نے آسمان سے زمین پر اترنے کا عملی مظاہرہ کرکے میلے کی شان بڑھائی۔

فائنل میچ کے بعد شائقین کی بڑی تعداد نے روایتی دھنوں پر رقص کر کے ماحول کو گرما دیا۔ 

install suchtv android app on google app store