ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی شکست سے بھارتی ٹیم کی کھلی لاٹری

  • اپ ڈیٹ:
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلوی ٹیم کی شکست سے بھارت کی ’لاٹری‘ نکل آئی ہے فائل فوٹو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلوی ٹیم کی شکست سے بھارت کی ’لاٹری‘ نکل آئی ہے

ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلوی ٹیم کی شکست سے بھارت کی ’لاٹری‘ نکل آئی، سیمی فائنل میں نسبتاً کمزور حریف نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا، ہاٹ فیورٹ انگلش ٹیم کو فائنل میں رسائی کیلیے صدیوں پرانے حریف کینگروز کو راہ سے ہٹانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے مانچسٹر میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں آسٹریلیا کو 10 رنز سے شکست دی، 326 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 315 رنز پر آؤٹ ہوگئی، اس کی ناکامی کی وجہ سے کینگروز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر رہے جبکہ بھارت نے ٹاپ پوزیشن پائی، اس طرح ویرات کوہلی الیون کا پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہنے والی نیوزی لینڈ ٹیم سے منگل (آج) کے روز پہلے سیمی فائنل میں مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرے نمبرپر موجود آسٹریلیا اور تیسرے نمبر کی انگلش ٹیم کا ٹکراؤ دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کے روز ہوگا۔

آخری لیگ میچز سے قبل یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ کینگروز کیویز اور بھارتی ٹیم انگلینڈ سے ٹکرائے گی تاہم آسٹریلوی ٹیم کی پروٹیز کے ہاتھوں غیرمتوقع شکست نے تمام حساب کتاب غلط کردیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store