افغانستان کے خلاف فتح: وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے

وزیر اعظم عمران خان اور  میجر جنرل آصف غفور فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان اور میجر جنرل آصف غفور

وزیر اعظم عمران خان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد افغانستان کے خلاف فتح پر گرین شرٹس کو مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو پریشر کے لمحات میں اعصاب قابو میں رکھنے اور بالآخر کامیابی سمیٹنے پر مبارک ہو۔

 

انہوں نے افغان ٹیم کو بھی اچھا کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ افغان ٹیم نے جس طرح آج پاکستان کے خلاف اور کچھ روز پہلے انڈیا کے خلاف جان لڑائی وہ لائقِ تحسین ہے۔

 

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دھڑکنوں کو روک دینے والے مقابلے میں پاکستان کی فتح پر اللہ کا شکر اداکیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store