ٹور دی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

ٹور دی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز فائل فوٹو ٹور دی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

ٹور دی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب سٹی پارک گلگت میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔

ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا۔ سٹی پارک گلگت میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی,مہمان خصوصی وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے جھنڈا لہرا کر ریس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری خرم آغا اور اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں علاقائی دھنوں پر روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔

ریس کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں سائیکلسٹس چھیاسٹھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے راکاپوشی ویو پوائنٹ ضلع نگر پہنچیں گے۔ریس میں چاروں صوبوں وفاق اور گلگت بلتستان سے کل تیرہ ٹیموں کے نوے اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔
ٹور ڈی خنجراب ریس میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں.سائیکل ریس گلگت سے پاک چین سرحد خنجراب زیرو پوائنٹ تک چار مراحل پر مشتمل ہوگی۔

ریس کا پہلا مرحلہ چھیاسٹھ کلو میٹر پر مشتمل ہے اور دوسرا مرحلہ پینتیس کلو میٹر فاصلے پر محیط ہے. سائیکل ریس کا تیسرا اور چوتھا مرحلہ تراسی تراسی کلو میٹر فاصلے پر مشتمل ہے۔ ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس سطح سمندر سے 4900فٹ کی بلندی سے شروع ہوئی ہے جو 15397 فٹ کی بلندی پر اختتام پذیر ہو گی۔

ریس کا مقصد پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔

install suchtv android app on google app store