انجری کے سبب آندرے رسل ورلڈ کپ ایونٹ سے آوٹ

 اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ فائل فوٹو اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو عالمی کپ کے دوران بڑا دھچکا لگا ہے اور اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

رسل ورلڈ کپ سے قبل بھی انجری مسائل کا شکار تھے لیکن ان کے تجربے اور افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ویسٹ انڈین کرکٹ حکام نے انہیں ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

رسل نے اس عالمی کپ کجے پہلے ہی میچ میں اس فیصلے کو درست ثابت کردیا تھا اور پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تاہم اس کے بعد سے انہیں انجری مسائل نے گھیر لیا جو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل شدت اختیار کر گئی اور وہ کیویز کے خلاف میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

رسل گھٹنے کی سنگین انجری کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے وہ بقیہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے رسل کے متبادل کے طور پر سنیل ایمبرس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین عالمی کپ میں پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store