افریقہ کیخلاف شاندار کارکردگی, حارث سہیل نے قوم سے کی بڑی اپیل، جان کر آپ بھی کہیں گے حارث بھائی آپ بے فکر ہو جائیں

حارث سہیل فائل فوٹو حارث سہیل

آئی سی سی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف اہم میچ میں عمدہ بیٹنگ کرنے والے حارث سہیل کا کہنا ہے کہ وہ اگلے میچوں میں بھی ایسی ہی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے قوم سے بھرپور حمایت اور دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں جیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ملنے والی جیت پاکستان کیلئے بہت ضروری تھی اور کوشش کریں گے اس جیت کی سوچ کو اگلے میچوں میں بھی لے کر جائیں تاکہ ٹیم کا مورال اچھا رہے اور ہم تمام میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہے جس بھی نمبر پر بیٹنگ کروں، ضرورت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ اس میں کامیابی بھی ملی ہے۔ اس جیت سے ٹیم کا مورال بہت بلند ہوا ہے اور کوشش کریں گے کہ اگلے میچوں میں ایسی ہی کارکردگی دکھائیں جبکہ میں پرامید ہوں کہ قوم کو بقیہ تمام میچوں میں مزید بہتر کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین میچ ہمارے لئے بہت اہم ہیں اور مارو یا مر جاﺅ جیسی صورتحال ہے، کوشش یہی ہے کہ اچھی کارکردگی دکھا کر تینوں میچ جیتیں اور سیمی فائنل میں جگہ پکی کریں جبکہ میں قوم سے یہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ ہم لوگوں کو سپورٹ کریں اور دعا کریں کیونکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم ورلڈکپ کی ٹرافی جیت کر پاکستان لائیں۔

install suchtv android app on google app store