”میچ سے پہلے میں قومی ٹیم سے ملا تو وہ۔۔۔“ وسیم اکرم کا حیران کن انکشاف، کس کھلاڑی کو ڈراپ کرنا یقینا مشکل فیصلہ رہا ہو گا؟

 وسیم اکرم فائل فوٹو وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ، مکی آرتھر اور سرفراز احمد کیلئے شعیب ملک کو ڈراپ کرنا یقینا مشکل فیصلہ رہا ہو گا مگر ٹیم پہلے اور کھلاڑی بعد میں آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ”میچ سے پہلے وارم اپ سیشن کے دوران میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملا تو وہ پرسکون اور میچ کیلئے بھرپور تیار نظر آئے۔ سرفراز احمد اور مکی آرتھر کیلئے شعیب ملک جیسے کھلاڑی کو ٹیم سے ڈراپ کرنا یقینا مشکل فیصلہ رہا ہو گا مگر ٹیم پہلے اور کھلاڑی بعد میں آتے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”میرے خیال سے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اگر مگر سے نکل کر صرف اور صرف بقیہ میچوں پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے کیونکہ تینوں میچ جیت کر ہی سیمی فائنل میں جگہ بنائی جا سکتی ہے۔ حارث سہیل نے پہلی مرتبہ مجھے متاثر کیا ہے بالخصوص جس طرح اس نے بیٹنگ کی، وہ لاجواب ہے۔“

install suchtv android app on google app store