ورلڈکپ 2019: بنگلا دیش نے افغانستان کیا شکست سے دوچار

افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے فائل فوٹو افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان گلبدین نائب اور رحمت شاہ نے کیا۔ دونوں نے سست رفتار میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔

رحمت شاہ 35 گیندوں پر 24 سکور بنا کر شکیب الحسن کا شکار بن گئے، دوسرا نقصان حشمت اللہ شہیدی کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ بیٹسمین 31 کے مجموعی سکور پر 11 رنز کی باری کھیل کر مصدق حسین کی گیند پر چلتے بنے۔

کپتان گلبدین نائب 75 گیندوں پر 47 سکور کی باری کھیل کر شکیب الحسن کی گیند پر لٹن داس کو کیچ دے کر وکٹ گنوا دی۔ محمد نبی کو شکیب الحسن نے صفر پر بولڈ کیا۔ اصغر افغان 20 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند وکٹ گنوا بیٹھے۔ اکرم علی خیل 11 جبکہ نجیب اللہ زدران نے 23 کی باری کھیلی۔ راشد خان دو رنز بنا کر مستفیض الرحمن کی گیند پر مشرفی مرتضیٰ کو کیچ دے بیٹھے۔ دولت زدران صفر پر چلتے بنے۔


افغانستان کی پوری ٹیم 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شکیب الحسن نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے دس اوورز میں 29 رنز دیئے۔ مستفیض الرحمن نے دو شکار کیے۔ 
 

بنگلہ دیش کی اننگز۔۔۔۔
اس سے قبل افغانستان کی طرف سے ٹاس جیت کر بنگال ٹائیگر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔ اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور لٹن داس نے کیا، پانچویں اوور میں لٹن داس 16 رنز بنا کر مجیب الرحمن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ تمیم اقبال 82 کے مجموعی رنز پر 36 سکور بنا کر چلتے بنے۔ محمد نبی نے انہیں بولڈ کیا۔

ورلڈ نمبر ون آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی دکھائی اور نصف سنچری بنائی تاہم 51 کی باری کھیلنے کے بعد مجیب الرحمن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سومیا سرکار تین رنز بنا کر کریز چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ محمود اللہ 38 گیندوں پر 27 رنز بنا کر گلبدین نائب کی گیند پر چلتے بنے۔

مصدق حسین نے 35 سکور بنائے اور گلبدین نائب کا شکار بن گئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی دکھائی اور 87 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار باری کھیلی۔ اس اننگز کے دوران انہوں نے 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 262 رنز بنائے۔ مجیب الرحمن نے تین، گلبدین نائب دو، محمد نبی اور زدران کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی

 افغان ٹیم

گلبدین نائب، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، راشد خان، اکرام الی خیل، دولت زدران اور مجیب الرحمان پر مشتمل ہے۔

بنگلادیش کی ٹیم

تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، لٹن داس، محمد اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مشرفی مرتضیٰ اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store