ورلڈ کپ: سوئنگ کے سلطان کا کپتان سرفراز کو مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ 92کے ورلڈ کپ میں بھی ہمارے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کوئی میچ نہیں ہارا تھا، برمنگھم میں 250 کا سکور اچھا ہوگا، امید ہے ٹیم وکٹ کو اچھا پڑھے گی۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی نے سرفراز کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کو سراہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سینئر پلیئر کو ڈراپ کرنا مشکل ہوتا ہے،حارث سہیل کو اپنا نیچرل گیم کھیلنے کی چھٹی دی گئی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کا وننگ کامبی نیشن کافی اچھا رہا ، کپتان کو عماد وسیم کی جگہ بیٹنگ پر آنا چاہیے تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ فینز کو خوش دیکھ کر بہت اچھا لگا، سب یہاں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے موجود تھے، لوگوں کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ لارڈز نہیں لاہور میں کھیل رہے ہیں، وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم نے تمام تنقید کا بہترین جواب دیا کیونکہ تنقید کا بہترین جواب کارکردگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈنگ میں کافی مسئلہ ہوا ہے، ٹیم کو کیچز کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store