وزیراعظم کے مشورے کے باوجود بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کیوں نہ کی؟ بالآخرکپتان نےوجہ بتا دی

 کپتان سرفراز احمد فائل فوٹو کپتان سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت سے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں۔

پریس کانفرنس میں ان سے سوال ہوا کہ عمران خان کے مشورے کو انھوں نے رد کیوں کیا؟  جواب میں پاکستانی کپتان نے کہا کہ میں نے عمران بھائی کی ٹویٹ دیکھی ان کا کہنا تھا کہ اگر پچ گیلی نہ ہو تو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے، بولنگ کرنا ٹیم کا مشترکہ فیصلہ تھا۔ ہم نے ایسا بارش کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا، جس وقت فخر زمان اور بابر اعظم بیٹنگ کر رہے تھے ہم ڈک ورتھ پر مطلوبہ ہدف سے صرف 9 رنز پیچھے تھے مگر پھر ایکدم سے وکٹیں گر گئیں اور میچ ہاتھ سے نکل گیا۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جماہی کوئی گناہ نہیں۔  یہ نارمل چیز اور کسی کو بھی آ سکتی ہے۔  گذشتہ روز پریس کانفرنس میں اس حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ بھارت سے میچ میں جب مجھے جماہی لیتے دکھایا گیا تب وقفہ تھا۔  مگر میری جماہی کی تصاویر لے کر سب نے پیسے بنائے۔  خیر میری وجہ سے کسی کا بھلا ہوگیا تو اچھی بات ہے۔

install suchtv android app on google app store