ورلڈ کپ: بھارت نے افغانستان کو شکست سے کیا دو چار

بھارت نے افغانستان کو ہرا دیا فائل فوٹو بھارت نے افغانستان کو ہرا دیا

ساؤتھ ہمپٹن: ورلڈکپ 2019 کے 28ویں میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کا 28واں میچ بھارت اور افغانستان کے درمیان ساؤتھ ہمپٹن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ایونٹ میں مسلسل شکست کا سامنا کرنے والی افغانستان کی ٹیم نے آج کے میچ کے لیے 2 تبدیلیاں کیں، دولت زاردان کی جگہ حضرت اللہ زازئی اور نور علی زاردان کی جگہ آفتاب احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کے ایل راہول اور روہت شرما نے کیا البتہ کوہلی الیون کو اچھی اوپننگ نہ مل سکی، 7 رنز کے مجموعی اسکور پر شرما 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، بعد ازاں 64 کے مجموعی اسکور پر دوسرے اوپنر بھی پویلین لوٹ گئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین وی جے شنکر اور کپتان کوہلی نے 58 رنز کی شراکت داری قائم کی البتہ رحمت شاہ نے 122 کے مجموعی اسکور پر شنکر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیجا، بعد ازاں 135 پر کوہلی بھی آؤٹ ہوئے انہوں نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

مہندرا سنگھ دھونی 192، ہاردک پانڈیا 217، محمد شامی 222، کیدر جادؤ 223 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ افغان بلے بازوں نے بھارت کو بڑے ہدف سے روکا اور شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

بھارت کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے، کپتان کوہلی 67 رنز، کیدر جادؤ 52 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ گلبدین نائب اور محمد نبی نے دو دو جبکہ مجیب الرحمان ، آفتاب عالم، راشد خان، رحمت شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

install suchtv android app on google app store