ورلڈ کپ سے متعلق شعیب اختر نے بڑا دعویٰ کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم خاصی مشکلات سے دوچار ہے اور ورلڈکپ میں اب تک کی کارکردگی کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہے جس نے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف ایک میچ ہی جیتا ہے اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی تقریباً ناممکن ہو چکے ہیں۔

قومی ٹیم آسٹریلیا، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبرپر ہے اور اب سیمی فائنل میں جانے کے امکانات زندہ رکھنے کیلئے اسے اپنے چاروں میچ جیتنا ضروری ہے اور سابق کرکٹرز اگلے میچوں میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے مختلف آراءرکھتے ہیں۔

سابق مایہ ناز کرکٹر شعیب اختر بھی قومی ٹیم پر شدید تنقید کرنے والوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے سرفراز احمد کو ناصرف کند ذہن کپتان قرار دیا بلکہ ان کی فٹنس پر بھی سوال اٹھایا اور اب ان کا دعویٰ ہے کہ ورلڈکپ میں شریک قومی ٹیم کے کم از کم سات کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ 1999ءکے ورلڈکپ کے بعد 10 کھلاڑی ایسے تھے جو اگلے 10 سال پاکستان کیلئے کھیلے مگر اس کے برعکس اس مرتبہ قومی ٹیم میں کم از کم 7 کھلاڑی ایسے ہیں جو ورلڈکپ کے بعد ٹیم سے باہر ہو جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store