چیئرمین پی سی بی نے ریٹائرڈ کرکٹرز کی خدمات لینے کا کیوں کر لیا فیصلہ؟

احسان مانی فائل فوٹو احسان مانی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے دور حاضر کے ریٹائرڈ کرکٹرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان دور حاضر میں ریٹائرڈ ہونے والے سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں اکیڈمی، یوتھ ٹیموں کے ساتھ کام کے لیے آمادہ کریں گے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ بورڈ حال ہی میں یونس خان، مصباح الحق اور محمد یوسف کی خدمات حاصل نہ کرسکا لیکن ریٹائرڈ کرکٹرز سے بات چیت چل رہی ہے، ورلڈکپ کے بعد کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یوتھ ماڈل کو بھارت سے بھی بہتر کرنے کے لیے پرعزم ہیں جس کے لیے دور حاضر کے ریٹائرڈ کرکٹرز کو یوتھ کرکٹرز کے ساتھ لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کرکٹ کمیٹی میں شامل ہوں گے اور انہیں مزید ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store