ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی

 جنوبی افریقا بمقابلہ نیوزی لینڈ فائل فوٹو جنوبی افریقا بمقابلہ نیوزی لینڈ

ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں جنوبی افریقا کے 242 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ 

برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پچ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر سے ہوا، وقت ضائع ہونے پر فی اننگز میں ایک اوور کی کٹوتی کی گئی، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پچ پر نمی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دی۔

کیوی کپتان کا فیصلہ بولرز نے درست ثابت کردکھایا اور نپی تلی بولنگ سے بلے بازوں کو شروع سے ہی دباؤ کا شکار کیے رکھا، عمدہ بولنگ کی بدولت پروٹیز مقررہ 49 اوورز میں 6 وکٹوں پر 241 رنز ہی بنا سکے۔

جنوبی افریقی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپننگ جوڑی 9 رنز پر ہی ٹوٹ گئی، ڈی کوک صرف 5 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی نے تجربہ کار ہاشم آملہ سے مل کر دوسری وکٹ پر 50 رنز جوڑے، ڈوپلیسی 23 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جب کہ مارکرم اور آملہ نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم 111 کے مجموعے پر آملہ مارکرم کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے 55 رنز بنائے۔

136 پر مارکرم کے پویلین لوٹنے پر جارح مزاج ڈیوڈ ملر اور وینڈر ڈوسن نے 72 رنز جوڑ کر مجموعے کو 208 تک پہنچایا، ملر 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےالبتہ وینڈر ڈوسن نے 67 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو 242 تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں،بولٹ، گرینڈہومے اور سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

install suchtv android app on google app store