افغانستان کے مایہ ناز لیگ سپنرراشد خان نے کیا کونسا ریکارڈ اپنے نام؟ جانیے آپ بھی

 لیگ سپنر راشد خان فائل فوٹو لیگ سپنر راشد خان

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے میچ میں میزبان انگلینڈ کے بلے بازوں بالخصوص کپتان این مورگن نے افغانستان کے مایہ ناز لیگ سپنر اور کم اکنامی ریٹ کی وجہ سے شہرت رکھنے والے راشد خان کی ایسی جم کر پٹائی کر دی کہ شرمناک ریکارڈ ان کے کھاتے میں ڈال دیا۔

راشد خان نے اپنے 9 اوورز میں 110 رنز دئیے جس کے بعد وہ ایک روزہ کرکٹ میں کسی میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے گیند بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس فہرست میں پہلا نمبر آسٹریلوی گیند باز مک لوئس کا ہے جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 113 رنز دئیے تھے۔

پاکستانی فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے انگلینڈ کیخلاف ہی 110 رنز دئیے تھے اور میزبان ٹیم نے اس میچ میں 444 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر بھارتی گیند باز بھوونیشور کمار ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے مقررہ 10 اوورز میں 106 رنز دئیے تھے۔

سری لنکا کے نووان پرادیپ پانچویں، زمبابوے کے ویٹوری چھٹے جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔ اسی طرح نیوزی لینڈ کے سنائیڈن، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور بھارت کے وینے کمار اس فہرست پر بالترتیب آٹھویں، نوویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store