ورلڈ کپ میچ کی شکست کا بدلہ دو دن بعد ہی لیا کس نے؟ تفصیلات جانیے اس خبر میں

ایشین سنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی فائل فوٹو ایشین سنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

ایشین سنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ میچ میں قومی ٹیم کی شکست کا بدلہ لے لیا۔  پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کی فتح کے تاریخی دن پر بھارت کو عالمی مقابلے میں شکست سے دوچار کردیا۔ 

پاکستان کے33 سالہ بابر مسیح نے بھارتی پلیئر لکشمن روات کو ایشیئن چیمپیئن شپ کے مقابلے میں 4-1 فریم سے شکست دی۔ انہوں نے پانچ فریمز میں بالترتیب 105، 76 ، 45 ، 97 اور 59 پوائنٹس سکور کیے ۔ واضح رہے کہ لکشمن روات میچ کے صرف تیسرے فریم میں ہی کامیابی حاصل کرسکے تھے ، اس فریم میں لکشمن روات نے 71 اور بابر مسیح نے 45 پوائنٹس سکور کیے ۔

بھارتی پلیئر کے خلاف فتح کے بعد بابر مسیح گروپ ڈی میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں ، انہوں نے اب تک کھیلے گئے اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔بابر مسیح نے اپنے پہلے میچ میں عمان سے تعلق رکھنے والے ہیثم بن علی کو 4-1 اور دوسرے میچ میں عراق کے منیب الجبوری کو 4-2 سے شکست دی تھی۔

ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والے بابر مسیح کے علاوہ اسجد اقبال، محمد بلال اور ذوالفقار قادر بھی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ایونٹ میں 37 سالہ نوید کپاڈیہ اور 33 سالہ طاہر حسین بطور ریفری خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 18 فروری 2017 کو پاکستان نے کرکٹ کے عالمی مقابلے چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی

install suchtv android app on google app store