کیا سرد مہری کھلاڑیوں میں ناخوشگوار تعلقات کی مہر ثبت کررہی ہے

سرفراز احمد فائل فوٹو سرفراز احمد

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد لندن آمد پر میڈیا سے بغیر کوئی بات کئے ہوٹل روانہ ہوگئے۔

 بھارت کے ہاتھوں شکست کا صدمہ اٹھائے پاکستان ٹیم مانچسٹر سے لندن پہنچی تو بس سے اترتے ہی صحافیوں نے سرفراز احمد سے چند سوالات پوچھنے کی کوشش کی اور اس دوران ٹیم میں گروہ بندی کا سوال بار بار دہرایا گیا لیکن سرفراز احمد نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے صحافیوں سے کہا کہ کوئی بھی بات ہے تو میڈیا منیجر رضا راشد سے پوچھیں اور یہ کہہ کر وہ اپنے بیٹے عبداللہ کو اٹھائے اکیلے ہی ہوٹل کی جانب روانہ ہو گئے جبکہ دیگر کھلاڑی کافی فاصلے پر رہے۔

سرفراز احمد کی ہوٹل میں انٹری کے بعد عماد وسیم اور باقی کرکٹرز تھوڑے وقفے سے استقبالیہ کی جانب بڑھے، اس وقت کا ماحول کھلاڑیوں میں ناخوشگوار تعلقات کی مہر ثبت کررہا تھا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو شیڈول ہے، پاکستانی کرکٹرز جمعرات کو ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

install suchtv android app on google app store