ورلڈ کپ: انگلینڈ نے افغانستان کو 397 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے فائل فوٹو انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ آوورز میں چھ وکٹون کے نقصان پر 397 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

افغانستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں چار میچ کھیل چکی ہے اور تمام میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ ورلڈکپ کی فیورٹ انگلینڈ کو چار میں سے تین میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش ٹیم میں معین علی اور جیمز ونس کی واپسی ہوئی ہے۔

انگلیںڈ کے کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ گزشتہ دو روز کے موسم کی وجہ سے یہ وکٹ بیٹنگ کے سازگار ہوگی۔

افغانستان نے بھی مسلسل چار میچوں میں شکست کے بعد ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور حضراللہ زازئی، حامد حسن اور آفتاب عالم کی جگہ نجیب اللہ زدران، مجیب الرحمٰن اور دولت زدران کو شامل کیا ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی آج مانچسٹر میں اپنی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود ہوں گے اور اپنی ٹیم سے ملاقات بھی کریں گے۔

آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ میزبان انگلینڈ کے خلاف میچ کے موقع اشرف غنی اولڈ ٹریفورڈ پہنچیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store