وقار یونس نے وزیراعظم کے بیان کی حمایت کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے پہلے جیسے نہیں رہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل میں گزشتہ چند برس کے درمیان کافی فرق آگیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ سپنرز کی شمولیت کے بعد ٹاس جیت کر باولنگ کرنا غلط فیصلہ تھا جبکہ پاکستانی ٹیم نے باولنگ بھی ٹھیک نہیں کی، عامر کے علاوہ کسی بولر نے اچھی بولنگ نہیں کی۔

سابق کوچ وقار یونس نے مزید کہا کہ پاکستان کی بولنگ لائن میں لینتھ کی کمی نے بھارتی بیٹسمینوں کیلئے آسانیاں پیدا کر دیں۔ اگلے میچ میں حسنین کو ٹیم میں شامل کریں، اس کی رفتار حقیقی ہے، پاکستان کے پاس جنوبی افریقا سے میچ کی تیاریوں کیلئے ایک ہفتہ ہے، پاک جنوبی افریقا میچ دو ایسی ٹیموں کا مقابلہ ہوگا جنہوں نے اب تک ورلڈکپ میں بہتر کرکٹ نہیں کھیلی۔

وقار یونس نے کہا کہ اگر پاکستان باقی چاروں میچز جیتے تو پھر سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان ہوسکتا ہے جس کے چانسز کم ہیں لیکن امید کا دامن نہ چھوڑیں۔

install suchtv android app on google app store