جانیے وسیم اکرم کیا کہتے ہیں ٹیم پاکستان کے بارے میں ؟

وسیم اکرم فائل فوٹو وسیم اکرم

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نےکہا ہے کہ وہ ٹیم پر تنقید کرتے کرتے تھک گئے ہیں۔

سمجھ سے بالاتر ہے کہ پانچ بولرز کے ساتھ میدا ن میں جاتے وقت ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کیوں نہیں کی؟ جب پانچ بولرز کے ساتھ جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ ایک بیٹسمین کم کر رہے ہیں ۔

وسیم اکرم نے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک اور شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں تخمیناتی اسکور260تک تھا، وہ لنکاشائر سے کھیلے ہیں لیکن کسی پاکستانی کھلاڑی نے میچ سے قبل ان سے مشورہ نہیں لیا ، اگر کوئی پوچھتا تو وہ ضرور بتاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران بس ایک بار شاہین شاہ آفریدی ان کے پاس آئے بات کرنے کیلئے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مستقبل کے حوالےسے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کسی کو مایوس نہیں کرنا چاہتا لیکن ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر کافی مشکل ہوگیا ہے۔ اب چار میچز جیت کر بھی معاملات اپنے ہاتھ میں نہیں اور ایسی صورتحال بہت گمبھیر ہوتی ہے جب آپ کو اپنے تمام میچز جیتنے ہوں اور دیگر ٹیموں کے رزلٹ پر بھی انحصار کرنا ہے۔

وسیم اکرم نے پاکستانی فیلڈرز پر بھی تنقیدکی ۔انہوں نے کہا کہ حاضر دماغی بہت ضروری ہے۔ فیلڈنگ میں جان لگانا پڑتی ہے۔ پاکستانی کھلاڑی کبھی دستانے پہن کر اور کبھی انرز پہن کر فیلڈنگ کی پریکٹس کرتے ہیں، ایسا اور کہاں ہوتا ہے؟ جب دستانے پہن کر پریکٹس کریں گے تو کنڈیشن میں ایڈجسٹ کیسے ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store