قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ اور بھارت کے خلاف میچ میں نہایت ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث شکست مقدر بنی جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ بھی شدید ناراض ہیں تاہم اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کرتی رہیں جس میں کھلاڑی ایک ریسٹورنٹ میں شیشہ پیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ بھارت کیخلاف میچ سے ایک دن قبل کی ہے تاہم اب اس کی پی سی بی کی جانب سے تردید کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دیگر قومی کرکٹرز کے ساتھ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پر وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی میچ سے دو روز قبل فیملیز کے ساتھ مینجمنٹ کی اجازت سے باہر گئے تھے اور یہ ویڈیو اسی روز کی ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑی میچ کی رات ہوٹل میں ہی موجود تھے۔
ترجمان پی سی بی نے مزید کہا کہ کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔ بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لیں گے، ورلڈکپ کے بعد کپتان، سلیکٹرز اور کوچزکی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا۔
Shoaib Malik , Imam Ul Haq ' Wahab Riaz were busy last night in sheesha Club
— Chicken-Box (@chickenbox42) June 16, 2019
How on earth are you doing this before all important match @mirzaiqbal80 @aaliaaaliya @hashmi_shahid @DanishAnisShaik @rasheedshakoor @GhaffarDawnNews pic.twitter.com/fDZeplQcpI
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہمراہ دیگر قومی کرکٹرز کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ تنازع کھڑا ہوا کہ کھلاڑی پاک بھارت میچ سے ایک رات قبل ہوٹل پر موجود تھے اور اس حوالے سے کرکٹرز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔