ورلڈ کپ: پہلا ریکارڈ ورلڈکپ 2019 کا ہوگیا بریک

ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی فائل فوٹو ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا میچ بارش کی نذر ہونے کے ساتھ ہی ایونٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا اور 1992ء کے ورلڈ کپ کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کپ 2019ءمیں گزشتہ روز بارش سے تیسرا میچ متاثر ہوا جو ایک عالمی ریکارڈ ہے، یہ برسٹول میں بارش سے متاثر ہونیوالا مسلسل دوسرا میچ تھا۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مزید میچوں کے بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اب تک کسی بھی ورلڈ کپ سب سے زیادہ بارش کی نذر ہونیوالے میچوں کی تعداد محض 2 تھی لیکن اس عالمی کپ میں یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے 1992 ءاور جنوبی افریقہ میں کھیلے 2003ء کے ورلڈ کپ میں بھی 2، 2 میچز بارش کی نذر ہوئے تھے۔ مسلسل میچز بارش کی نظر ہونے پر کرکٹ کے مداح آئی سی سی سے ناخوش نظر آتے ہیں جن کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی عالمی باڈی کو انگلینڈ کا موسم ذہن میں رکھتے ہوئے اس میگا ایونٹ کا شیڈول ترتیب دینا چاہیے تھا تاکہ شائقین میچز سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکیں۔

install suchtv android app on google app store