ورلڈ کپ: بنگلہ دیش اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

بنگلہ دیش اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے فائل فوٹو بنگلہ دیش اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں آج ہونے والا بنگلہ دیش اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برسٹل میں آج بنگلہ دیش اور سری لنکا مدمقابل ہیں تاہم میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا ہے۔

بارش سے متاثر ہونے والا یہ پہلا میچ نہیں، رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ کو بارش شدید متاثر کر رہی ہے۔ یکے بعد دیگرے میچز بارش کی زد میں آرہے ہیں۔

مزید پڑھئے:ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

اس سے قبل پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوچکا ہے جبکہ بارش کے باعث میچز میں تاخیر اور مختصر اوورز کا کھیل بھی معمول کی بات بن گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store