ورلڈکپ: بھارت کی شرمناک حرکت، کرکٹ میچ کو دی سیاست کی شکل۔۔۔ دیکھئے ویڈیو میں

 پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 16 جون کو کھیلا جائے گا فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 16 جون کو کھیلا جائے گا

آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء کا میلہ ہر طرف اپنی دھوم مچا رہا ہے لیکن سب 16 جون کے منتظر ہیں کیونکہ اس روز میگا ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا ہوگا۔ جی ہاں! پاک، بھارت میچ کا انتظار کسے نہیں ہوتا، حتیٰ کہ کرکٹ کا شوق نہ رکھنے والے افراد بھی یہ میچ ضرور دیکھتے ہیں۔

چیمپینز ٹرافی 2017ء کا فائنل میچ 18 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول ہوا تو بھارتیوں نے ’باپ، بیٹا‘ کی باتیں شروع کر دیں لیکن میچ کے روز بھارتیوں کی یہ ’خواہش‘ الٹی پڑ گئی اور بھارت کو شرمناک شکست ہوئی اور اب میگاایونٹ میں پاک، بھارت ٹاکرے سے قبل بھی بھارت نے ایسی ہی حرکتیں شروع کر دیں ہیں۔

بھارت نے ایک مرتبہ پھر ایسا اشتہار بنا دیا ہے جس میں وہ ایک مرتبہ پھر خود کو ’مہان‘ ثابت کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اور یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ باپ ہے اور پاکستان بیٹا، اور بھارتیوں کی جانب سے اشتہار کو تیزی کیساتھ وائرل کیا جا رہا ہے جس پر نیوٹرل شائقین کرکٹ حیران پریشان ہیں کہ کس طرح ایک کرکٹ میچ کو سیاست اور انا کی شکل دی جا رہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store