باکسر عامر خان کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے قبول کرلی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان فائل فوٹو پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھارتی باکسر کے ساتھ جدہ میں مقابلہ کریں گے۔ عامر خان نے یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو بھی دعوت دی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دعوت قبول کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے باکسر عامر خان کی بھارتی حریف کے ساتھ فائٹ میں بطور مہمان خصوصی کی دعوت قبول کر لی ہے، وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز ذوالفقار بخاری بھی زیراعظم عمران خان کے ہمراہ یہ فائٹ دیکھنے جدہ جائیں گے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں انڈین حریف سے ہونے والا باکسنگ مقابلہ دیکھنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو دعوت دی ہے۔

ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام عامر خان اور انڈین باکسر نیرج گویت کے درمیان پرل والٹر ویٹ مقابلہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں 12 جولائی کو ہوگا۔

ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انڈین باکسر نیرج گویت کے خلاف مقابلے کے لیے عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے تاہم وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے اس پیشکش اور اسے قبول کرنے سے متعلق اطلاعات سامنے نہیں آئیں جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب جانے یا نہ جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اس فائٹ کو برطانیہ کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تناؤ کی وجہ سے ان کا انڈین فائٹر کے ساتھ ہونے والا مقابلہ دلچسپ ہوگا۔ا نہوں نے کہا کہ میں پیشہ ور باکسر ہوں تاہم پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ، باکسنگ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہییں۔

install suchtv android app on google app store