میڈرڈ کلے کورٹ ٹینس: سٹسیپاس نے رفائیل نڈال کو شکست دیدی

میڈرڈ میں جاری ایونٹ میں 20 سالہ سٹسیپاس نے ٹینس اسٹار رفائیل نڈال کو شکست دے دی فائل فوٹو میڈرڈ میں جاری ایونٹ میں 20 سالہ سٹسیپاس نے ٹینس اسٹار رفائیل نڈال کو شکست دے دی

میڈرڈ کلے کورٹ ٹینس کے سیمی فائنل میں سُپر اسٹار رفائیل نڈال کو 20 سالہ سٹسیپاس نے تین سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فیصلہ کن معرکے میں اُن کا مقابلہ عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سے ہوگا۔

میڈرڈ میں جاری ایونٹ میں 20 سالہ سٹسیپاس نے مختصر کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی، اُنہوں نے کلے کورٹ اسپیشلسٹ رفائیل نڈال کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد چھ چار، دو چھ اور چھ تین سے شکست دی ۔

اس سے قبل دونوں کے درمیان جو تین مقابلے ہوئے تھے اس میں سٹسیپاس اسپینش اسٹار کے خلاف ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکے تھے۔

سٹسیپاس حالیہ دنوں میں ایک چیمپئن کھلاڑی کی حیثیت سے اُبھرے ہیں وہ 10 ماہ سے کم عرصے میں جوکووچ، فیڈرر اور نڈال کو شکست دے چکے ہیں۔

میڈرڈ کلے کورٹ ٹینس میں اُن کا فیصلہ کن معرکہ عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کے ساتھ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store