گوتم گمبھیر عادت سے مجبور، سیاسی میدان میں بھی فراڈ۔۔۔ جانئے اس خبر میں

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر فائل فوٹو سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماء اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے عملی سیاست کے میدان میں قدم تو رکھ لیا ہے مگر اس پر ’عمل‘ کرنا خاصا مشکل ہو گیا ہے جنہوں نے شدیدگرمی میں اپنی انتخابی مہم چلانے کیلئے ’ہم شکل‘ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسوڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں مشرقی دہلی سے بی جے کے امیدوار سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر اپنے ہم شکل کی مدد سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور دھوپ کی وجہ سے اپنے ہم شکل کو اپنی جگہ کھڑا کردیا ہے۔ 

منیش سسوڈیا کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ فلموں میں اسسٹنٹ ڈبل اور رنر کا تو سنا تھا لیکن انتخابی مہم میں ہم شکل پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوتم گمبھیر گرمی کی وجہ سے ایئرکنڈیشن کار میں بیٹھے ہیں جبکہ ان کا ہم شکل کیپ پہنے گاڑی پر کھڑا ہے، کارکن اسے ایسے ہار پہنا رہے ہیں جیسے وہ حقیقت میں بی جے پی رہنما ہیں۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے مودی کی جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے وڑن سے متاثر ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور اپنے اس فیصلے پر خوش ہوں، انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

install suchtv android app on google app store