یوئیفا چیمپئنز لیگ ، ٹوٹینہم کا پہلے حصے میں ہار کے بعد شاندار کم بیک

یوئیفا چیمپئنز لیگ فائل فوٹو یوئیفا چیمپئنز لیگ

یوئیفا چیمپئنز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل بھی ناقابل یقین رہا۔ ٹوٹینہم کا پہلے حصے میں ہار کے بعد شاندار کم بیک ہوا۔ بڑی ٹیموں کو باہر کرنے والی اےجیکس کو تین، دو سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔

یوایفا چیمپئنز لیگ کے فائنلسٹ کا فیصلہ ہو گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں انگلش کلب ٹوٹن ہیم نے ڈچ کلب اے جیکس کو  دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

میچ کا آغاز ہوتے ہی اے جیکس نے پانچویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ 35 ویں منٹ میں حاکم نے اے جیکس کی جانب سے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔

دوسرا ہاف ٹوٹن ہیم کے نام رہا۔ انگلش کلب نے شاندار کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو گول کر کے حریف کلب کی برتری ختم کر دی۔

میچ کے آخری لمحات میں لوکس مورا نے تیسرا گول کر کے اپنی ہیٹرک مکمل کی اور ٹیم  کو فائنل تک رسائی دلوا دی۔

فائنل میں ٹوٹن ہیم کا مقابلہ لیورپول سے ہو گا۔ میچ یکم جون کو میڈرڈ میں کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store