پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری

 پاکستان اور آسٹریلیا  ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان فائل فوٹو پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے اس سال پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی، سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز تین، پانچ اور آٹھ نومبر کو کھیلے گی جبکہ پہلا ٹیسٹ اکیس نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انتیس نومبر سے ہونیوالا ایڈیلیڈ ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا

install suchtv android app on google app store