میچ میں پوری طاقت کیساتھ میدان میں اتریں گے: مکی آرتھر

 ہیڈ کوچ مکی آرتھر فایل فوٹو ہیڈ کوچ مکی آرتھر

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر دورہ انگلینڈ کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کیلئے پرامید ہیں کیونکہ آج پاکستانی ٹیم کینٹ کیخلاف پہلا وارم اب میچ کھیلے گی۔

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ہم آج کے میچ میں پوری طاقت کیساتھ میدان میں اتریں گے اور دورہ انگلینڈ کا آغاز جیت کیساتھ کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔ ٹیم نے لاہور میں بہت سخت ٹریننگ کی ہے اور اب وہ کینٹ کیخلاف پہلے وارم میچ کیلئے بھی بھرپور تیار ہیں، ہماری توجہ تینوں شعبوں پر ہے اور لڑکے کمزوریوں پر قابو پانے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔
 
 مکی آرتھر نے مزید کہا کہ آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے گزشتہ چند مہینوں میں بہت سخت محنت کی ہے اور اب انہوں نے باﺅلنگ اور بیٹنگ کی ٹریننگ بھی دوبارہ شروع کر دی ہے اور میرے خیال سے وہ ایک مرتبہ پھر گرین شرٹ پہننے کیلئے تیار ہیں۔
install suchtv android app on google app store