پاکستان کے کلیم اللہ ایراق کے نجف فٹبال کلب میں شامل، انٹری میں ہی دھوم مچادی

ہمارے ملک میں فٹبال سیاست کی بھینٹ چڑھ چکی ہے ـ کلیم اللہ فاُیل فوٹو ہمارے ملک میں فٹبال سیاست کی بھینٹ چڑھ چکی ہے ـ کلیم اللہ

پاکستان کے مہنگے ترین فٹبالر کلیم اللہ نے عراق میں دھوم مچادی، کلیم اللہ النجف فٹبال کلب کے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں، کلیم اللہ نے کہا ملک میں فٹبال سیاست کی بھینٹ چڑھ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف فٹبالر کلیم اللہ عراقی لیگ کھیلنے کے لئےعراق میں موجود ہیں، وہ کلیم اللہ ایراق کے نجف فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے ہیں، کلیم اللہ النجف فٹبال کلب کے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

کلیم اللہ نے کہا عراق میں مجھے خوف و خطرہ لاحق نہیں ہے، کرغستان، امریکا اور ترکی کے بعد اب عراق آیا ہوں، یہاں پاکستان سے زیادہ اچھی فٹبال کھیلی جارہی ہے۔

پاکستانی فٹبالر کا کہنا تھا عراق لیگ سےمانچسٹر سٹی اور جوینٹس کلب کےلیےانتخاب ہوتاہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں فٹبال سیاست کی بھینٹ چڑھ چکی ہے، فیڈریشن میں کرسی کی جنگ نےفٹبال کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ایونٹس میں عدم شرکت سے پاکستان کی رینکنگ مزید خراب ہوگئی۔

خیال رہے کلیم اللہ کا تعلق صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن سے ہے، پاکستان کے انٹرنیشنل فٹبالر محمد عیسیٰ ان کے چچازاد بھائی ہیں، ان کا کہنا تھا ان کے کریئر کی ابتدا میں محمد عیسیٰ نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی تھی۔

کلیم اللہ سنہ 2014 میں پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان بنے تھے اور پاکستان کی جانب سے کلیم اللہ نے 2011 سے 25 میچ کھیلے ہیں اور چار گول کیے ہیں۔

کلیم اللہ نے 2015 کرغیزستان کے فٹبال کلب ڈورڈئی سے کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جو تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا تھا، اس سے قبل کسی پاکستانی فٹبالر کے ساتھ کسی پروفیشنل کلب نے اتنی بڑی مالیت کا معاہدہ نہیں کیا تھا۔

کلیم اللہ نے بی بی سی اردو سروس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر امریکی فٹبال کلب سے ان کا معاہدہ نہ ہو سکا تو وہ ترکی کی فٹبال لیگ میں حصہ لیں گے۔

install suchtv android app on google app store