مہندرا سنگھ دھونی کی ایک غلطی نے ساری محنت کو دھو ڈالا

 چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی فائل فوٹو چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی

رائل چیلنجز بنگلور کے خلاف میچ میں اہم موقع پر سنگل نہ لینے پر چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔

چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم کو 2 اوورز میں 36 رنز درکار تھے تاہم دھونی نے 19 ویں اوور میں تین مرتبہ سنگل لینے سے گریز کیا جبکہ وہ ایسا کرکے اسٹرائیک ڈیوائن براوو کو دے سکتے تھے جوکہ گیند کو باؤنڈری کے پار اچھالنے کی صلاحیت رکھتے مگر دھونی کی جانب سے گیندیں ضائع کرنے پر آخری 6 بالز پر 26 رنز بنانا تھے۔

کپتان نے 5 بالز پر 4، 6، 6، 2، 6 رنز بنائے مگر آخری گیند پر فتح کیلیے دو رنز نہیں بن پائے۔ اسی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store