پاکستانی کرکٹرز کو ورلڈکپ کیلئے سخت ٖضابطہ اخلاق کا سامنا

پی سی بی نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے سخت ضابظہ اخلاق جارہی کردیا فائل فوٹو پی سی بی نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے سخت ضابظہ اخلاق جارہی کردیا

پی سی بی نے پاکستانی کرکٹرز کے لیے سخت ضابطہ اخلاق مرتب کرتے ہوئےاسکی پاس داری لازمی قرار دیدی۔

پی سی بی نے ورلڈ کپ کے لیے سخت ترین ضابطہ اخلاق تیار کرلیا۔جسکے تحت کرکٹرز کو روانگی سے قبل اینٹی کرپشن اور ڈوپنگ پر لیکچر دیے جائیں گے، ہفتہ اور اتوار کے روز اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشلز کھلاڑیوں کولیکچرز دیں گے۔

دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کے پرائیوٹ فنکشنز پر جانے پر پابندی ہوگی، کھلاڑیوں کے غیر متعلقہ افراد سے ملنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی، کھلاڑی عزیز واقارب سے ملاقات کے لئے بھی انتظامیہ کی اجازت کے پابند ہوں گے۔

کھلاڑی اپنے ایجنٹس کی فہرست بھی فراہم کرنے کے پابندہوں گے۔ میڈیا منیجر کی غیرموجودگی میں کھلاڑیوں کے انٹرویوز دینے پرپابندی ہوگی، کھلاڑی غیر متعلقہ شخص کے رابطے پر ٹیم منیجر کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

خیال رہے کہ آج ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ روانہ ہونے والی ٹیم نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، بنی گالہ میں ہونے والی اس ملاقات میں پی سی بی حکام نے وزیراعظم کو ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

install suchtv android app on google app store