وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو بورڈ میں سازشی ٹولے کو بے نقاب کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

وزیراعطم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کرکے اہم ہدایات کر دی فائل فوٹو وزیراعطم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کرکے اہم ہدایات کر دی

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کوسازشی ٹولے کو بے نقاب کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہاہے کہ بورڈ میں ایسا کوئی شخص نہیں ہونا چاہیے جو خرابی پیدا کرے۔

وزیراعظم عمران خان نےجمعہ کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ون آن ون ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو ہدایات دی کہ بورڈ میں خرابی اور سازشیں کرنے والے ٹولے کو بے نقاب کیا جائے۔

ملاقات میں پی سی بی کے موجودہ بحران پر حکمت عملی اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے احسان مانی کو اہم ہدایات دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بورڈ میں ایسا کوئی شخص نہیں ہونا چاہیے جو معاملات میں خرابی پیدا کرے، ایسے سازشی ٹولے کو بے نقاب کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ اور بلیک میلنگ ہرگز قبول نہ کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرکٹ میں صرف اور صرف بہتری چاہیے، ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ فوری طور پر تبدیل کریں، کرکٹ کے معاملات میرٹ پر چلائیں، علاوہ ازیں وزیراعظم نے احسان مانی کو تفصیلی ملاقات کیلئے آئندہ ہفتے پھر طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ نے جمعےکے روز بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی پی سی بی حکام نے وزیراعظم کو ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب کپتان دلیری کے ساتھ کھیلے گا تو ٹیم بھی دلیری کے ساتھ کھیلے گی۔

install suchtv android app on google app store