پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے قبل شاداب خان کی عدم دستیابی کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے پیش نظر ڈاکٹروں نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے اور وہ دورہ انگلینڈ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
انضمام الحق نے کہا کہ شاداب خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ سے پہلے صحتیاب ہوجائیں گے اور وہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں کرایا جائے گا اور ان کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Shadab Khan ruled out of series against England.https://t.co/nTAOtaxWwM pic.twitter.com/OfpUDb4xu5
— PCB Official (@TheRealPCB) April 21, 2019
ذرائع کے مطابق شاداب خان کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے، اگر رپورٹ درست نہ آئی تو ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک ہو جائے گی۔