نوجوان انگلش کرکٹر نے 25گیندوں پر سنچری اسکور کردی

انگلش کاؤنٹی کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک فائل فوٹو انگلش کاؤنٹی کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک

انگلش کاؤنٹی کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے 25 گیندوں پر سنچری جڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

سرے کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے لنکا شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر دھواں دھار سنچری اسکور کی۔

آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے ٹی ٹین میچ میں ول جیک نے پہلی ہی گیند سے جارحانہ بلے بازی کی اور انہوں نے 8 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جس میں ایک اوور میں 6 چھکے بھی شامل ہیں۔

ول جیک کا کہنا ہے کہ کوشش تھی کہ پہلی ہی گیند سے جارحانہ کھیلوں لیکن ایسا نہیں سوچا تھا کہ 25 گیندوں پر سنچری بنا لوں گا۔

سرے کاؤنٹی کے کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میں آئندہ بھی اپنی ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

install suchtv android app on google app store