پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے پرومو جاری کر دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور

پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹائٹل کیلئے میدان میں اتریں گی تاہم فائنل میچ کیلئے جوش وخروش عروج پر ہے جبکہ پاکستانی عوام بھی کرکٹ کو ملک واپس لانے میں پاک فوج کے کردار کی معترف ہے۔

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان میں بھی بس اب پانچ دن باقی ہیں جسے حکومت اور پاک فوج نے بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے اور اس کیلئے خصوصی نغمہ بھی تیار کیا گیا ہے جس کا ڈی جی آئی ایس پی آر نے پرومو بھی جاری کیا تاہم اسی سلسلہ میں آج میجر جنرل آصف غفور نے تیسرا پرومو جاری کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آ ر نے اپنے پیغام میں ” پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے فائنل میچ میں آنے والی دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔“ 

ڈی جی آئی ایس پی آ کی جانب سے جاری کر دہ پرومو میں پاکستانیوں کی جان ”شاہد آفریدی “ نے تمام پاکستانیوں کو 23 مارچ کی مبارک باد دی جبکہ اس ویڈیو میں سرفراز احمد اور ڈیرین سیمی سمیت دیگر غیر ملکی و ملکی کھلاڑیوں نے اپنے مختصر پیغام کے ساتھ ” پاکستان زندہ باد “ کا نعرہ لگایا ۔

میجر جنرل آصف غفور نے اس ویڈیو پیغام کے ساتھ لکھاکہ یہ ” پرومو نمبر 3 “ ہے اس کے علاوہ انہوں نے ہیش ٹیگ ” روشنیوں کا شہر ، پاکستان زندہ باد “ استعمال کیا جبکہ انہوں نے اردو میں” عروس البلاد۔۔۔۔پاکستان زندہ باد“ تحریر بھی درج کی۔

install suchtv android app on google app store