پی ایس ایل فور: پشاور زلمی کی فائنل میں رسائی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48 رنز سے شکست

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ فائل فوٹو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ

پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 48 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں زلمی کا مقابلہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، اتوار 17 مارچ کو کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی۔

دو سو پندرہ رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے والٹن نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیلپورٹ 28 رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے۔

گزشتہ میچ کے ہیرو آصف علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے انہیں پولارڈ نے آؤٹ کیا، حسین طلعت بھی 19 رنز پر ہمت ہار گئے، فہیم اشرف کو کرس جارڈن نے آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کے حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں، کرس جارڈن کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں،  ٹائمل ملز اور کیرون پولارڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی نے 214 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا، کامران اکمل نے 74 اور امام الحق نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہیں ہوا، امام الحق اور کامران اکمل شاندار 135 رنز کی شراکت قائم کی، امام الحق 58 رنز بنا کر ڈیلپورٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، کامران اکمل کو بھی 74 رنز پر ڈیلپورٹ نے پویلین روانہ کیا، کامران اکمل نے 3 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔

کیرون پولارڈ 36 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے، وہاب ریاض ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے، کپتان ڈڈیرن سیمی 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

install suchtv android app on google app store