شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا آئندہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا آئندہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا فیصلہ فائل فوٹو وزیراعظم کا آئندہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا فیصلہ

سلام آباد میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جس کی وجہ سے آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے راستے پر چل نکلا ہے۔ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ وزیراعظم کی طرف سے آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں کرانے پر شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر اپنے ملک میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزرا لیکن اب حالات ساگاز ہیں، پاکستان امن کے راستے پر رواں دواں ہیں۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور اور تیسرے کا کراچی میں ہوا تھا جب کہ چوتھے ایڈیشن میں 8 میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store